شرح سودمیں کمی،اسٹیٹ بینک کانئی مانیٹری پالیسی کااعلان

0
8

اسٹیٹ بینک نےنئی مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا،شرح سودمیں2فیصدکمی کے ساتھ ملک میں شرح سود15سےکم ہوکر13فیصدپرآگئی۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق مانٹیری پالیسی کمیٹی نےمسلسل پانچویں بارشرح سودمیں کمی کی۔اسٹیٹ بینک کی کمیٹی نےشرح سودمیں 2فیصدکمی کااعلان کیاجبکہ ملک میں شرح سود15سےکم ہوکر13فیصدہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق شرح سودمیں200بیسزپوائنٹس کی کمی کی گئی،جس سےملک میں ماہانہ مہنگائی کی شرح4.9فیصدپرآگئی،ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزیدکمی کی توقع ہے۔
اسٹیٹ کےمطابق اکتوبر2024میں کرنٹ اکاؤنٹ 34کروڑ90لاکھ ڈالر سے سرپلس رہا،گزشتہ 5ماہ میں پاکستانی برآمدات اورترسیلات زرمیں اضافہ ہوا ،مرکزی بینک کےزرمبادلہ ذخائر12.05ارب ڈالر ہوگئے ،ملک میں مجموعی زرمبادلہ ذخائرساڑھے16ارب ڈالرسےزائدہیں۔

Leave a reply