دوسراون ڈے:پاکستان کیخلاف جنوبی افریقہ کاٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

0
9

دوسرےون ڈےمیں پاکستان کےخلاف جنوبی افریقہ نےٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنےکافیصلہ کیاہے۔
کیپ ٹاؤ ن میں کھیلےجارہےدوسرےون ڈےمیچ میں جنوبی افریقہ نےٹاس جیت کرپاکستان کوپہلےبیٹنگ کی دعوت دےدی۔
دوسرےون ڈےمیں جنوبی افریقہ کےخلاف قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرےون ڈےمیچ میں بھی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم ،کپتان محمد رضوان ، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ نےاپنی ٹیم میں چارتبدیلیاں کی ہیں۔
ٹاس کےوقت میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےقومی ٹیم کےکپتان محمدرضوان کاکہناتھاکہ پہلامیچ جیتنےکی خوشی ہے،گراؤنڈمیں کنڈیشن کےمطابق کھیلتے ہیں ،کوشش کریں گے280سےزائدرنزکاہدف دیں۔
واضح رہےکہ پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان تین میچوں کی سیریزمیں شاہینوں نےپہلےون ڈےمیچ میں میزبان ٹیم کوشکست دےکرسیریزمیں برتری حاصل کررکھی ہے۔

Leave a reply