پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام سےمتعلق تحفظات واضح ہیں،امریکہ

0
22

امریکی محکمہ خارجہ کےنائب ترجمان ویدانت پٹیل نےکہاہےکہ پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق تحفظات واضح ہیں۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کےنائب ترجمان ویدانت پٹیل کاپریس کانفرنس کےدوران کہناتھاکہ امریکہ عالمی عدم پھیلاؤکےنظام کوبرقراررکھنےکیلئےپرعزم ہے ،پاکستان امریکہ کاایک اہم شراکت دارہے۔
صحافیوں کی جانب سےترجمان سےپاکستانی بیلسٹک پروگرام پرعائدپابندیوں کےبارےمیں سوال کیاگیا۔
جس کےجواب میں اُن کاکہناتھاکہ پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام سےمتعلق تحفظات واضح ہیں،لانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکاردیرینہ پالیسی ہے،محکمہ خارجہ قومی سلامتی کیلئےپابندیوں اور دیگر ٹولز کا استعمال جاری رکھےگا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے ویدانت پٹیل کامزیدکہناتھاکہ ہم ان مسائل پرپاکستانی حکومت کےساتھ بات چیت جاری رکھیں گے،پابندیوں سےدیگرشعبوں میں پاک امریکہ تعلقات متاثرنہیں ہوں گے،پابندیاں بیلسٹک میزائل پروگرام سےمتعلق ہمارےتحفظات پرمبنی ہے۔

Leave a reply