انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں پھراضافہ

0
23

کاروباری ہفتے کےپہلےروزاوپن مارکیٹ اورانٹربینک میں ڈالرمزیدمہنگاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتےکےپہلےروزانٹربینک میں کاروبارکےاختتام پرڈالر 15پیسے مہنگاہونے کے بعد 278روپے 57پیسے پر بندہوا۔
کاروباری ہفتے کےآخری روزبھی ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہواتھا،جس سےڈالر 278 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 59 پیسے پر بند ہوا ہے۔

Leave a reply