ٹیکس سسٹم میں کرپشن کےخاتمےکیلئےاصلاحات لارہے ہیں ،وزیرخزانہ

0
22

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ ٹیکس سسٹم میں کرپشن کےخاتمےکیلئےاصلاحات لارہے ہیں۔
چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس منعقدہواجس میں وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب اوروزیرمملکت خزانہ علی پرویزملک نےبھی شرکت کی۔
اجلاس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل2024کاشق وارجائزہ لیاگیا۔
چیئرمین کمیٹی کاکہناتھاکہ کمیٹی اجلاس میں واحدایجنڈاٹیکس قوانین ترمیمی بل ہے۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےوفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ بل کا مقصدٹیکس نظام ریگولیٹ کرناہے،ٹیکس گزاروں کاٹیکس اتھارٹی پراعتماد بڑھانا ہوگا ،ٹیکس سسٹم میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اصلاحات لارہےہیں،جولوگ ٹیکس دے رہےہیں ان کوبدلےمیں کیامل رہاہے،ہم حکومتی سائزبھی کم کرنے جارہے ہیں ۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ رواں مالی سال پالیسی یونٹ کوایف بی آرسےنکال دیں گے،کوشش کررہےہیں ایف بی آرصرف ٹیکس وصولیوں پرتوجہ دے۔

Leave a reply