کڑاکے کی سردی،جنوری میں سردی میں مزید اضافے کی پیشگوئی

0
29

کڑاکے کی سردی،محکمہ موسمیات نے جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے طول و عرض میں سخت سردی کے ڈیرے ،بالائی و شمالی علاقہ جات سمیت بلوچستان میں شدید سردی سے ندی نالوں کا پانی جم گیا ۔ کراچی سے کشمیر تک سرد ہواؤں کے باعث ٹھنڈ بڑھ گئی۔پہاڑوں پر برفباری اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو سردی سے بچنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ کراچی میں بھی سرد ہواؤں کے باعث ٹھنڈ بڑھ گئی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید سردی ہے۔مری میں برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے رواں سیزن میں بارش اور برف باری کم ہونے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
دوسری جانب خون جماتی سردی میں زیارت، کوئٹہ اور قلات میں گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a reply