بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع

0
97

یونیورسٹی میں داخلے کے خواہشمند طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے سمسٹر بہار کے داخلوں کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق نئی آخری تاریخ پیر 6 جنوری 2025 ہے۔داخلوں میں ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہیں، جبکہ یونیورسٹی کی 11 فیکلٹیز کے مختلف شعبوں میں بی ایس پروگرام بھی شامل ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر پیش کردہ پروگراموں، اہلیت کے معیار اور فیس کے ڈھانچے کے بارے میں تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں یا پھر یونیورسٹی کے فون نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Leave a reply