وفاق نےپیپلزپارٹی سےجووعدہ کیااس پرمکمل عملدرآمدنہیں ہوا،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ وفاق نےپیپلزپارٹی سےجووعدہ کیااس پرمکمل عملدر آمدنہیں ہوا۔
رتوڈیرو میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ عوام معاشی صورتحال اورامن وامان نہ ہونےسےپریشان ہیں،ہم حکومت میں ہوں یااپوزیشن میں وفاق کارویہ ایساہی رہتاہے،ن لیگ اورپی پی میں معاہدہ ہوااورووٹ وزیراعظم کودیا،معاہدےمیں طےکیاتھاصوبوں کوان کےحقوق ملنےچاہئیں،چاروں صوبوں کی پی ایس ڈی پی ملکربنانےکی بات ہوئی تھی،سندھ اوربلوچستان کےترقیاتی منصوبوں میں وفاق کوفنڈنگ کرنی تھی۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےبلاول بھٹوزرداری کامزیدکہناتھاکہ وفاق نے پیپلزپارٹی سےجووعدہ کیااس پرمکمل عملدرآمدنہیں ہوا،امیدہےہماری شکایت کوسنجیدگی سےلیاجائےگا،بامعنی مذاکرات سےصوبوں کےمسائل دور کرسکتے ہیں،حکومت کےخیال میں شایدان کےپاس دوتہائی اکثریت ہے،حکومت کےپاس اتنی اکثریت نہیں یکطرفہ فیصلہ کرسکے،حکومت کےپاس کسی یکطرفہ فیصلےکامینڈیٹ نہیں ۔
اُن کاکہناتھاکہ ایک زمانےمیں کسی نےسوچاتھاکالاباغ ڈیم بنےگا،کہاں بنا؟کالاباغ ڈیم کےخلاف احتجاج کاآغازسندھ نہیں کےپی سےہواتھا،نہریں نکالنےکافیصلہ بھی کالاباغ ڈیم کی طرح یکطرفہ ہے،ناکام ہوگا،یکطرفہ فیصلوں پرعمل درآمدمشکل ہوگا،جوفیصلہ وفاق کوکمزورکرےگااس پرپیپلزپارٹی کاردعمل آئےگا،حکومت فیصلوں میں پیپلزپارٹی سمیت دوسری جماعتوں کی بھی رائےلے،ن لیگ نےکامیابی سےحکومت کرنی ہےتواتفاق رائے سے فیصلے کرنےہونگے۔
بلاول بھٹوکامزیدکہناتھاکہ پیپلزپارٹی نےپورےریجن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کولیڈکیا،محدودوسائل میں ڈلیورکرنےکی کوشش کررہےہیں،این ایف سی کاکبھی پوراشیئرنہیں ملا،میں نےبھی سناہےکہ معیشت تھوڑی بہترچل رہی ہے،الیکشن میں ہرووٹرکامطالبہ یہی تھاکہ مہنگائی میں کمی ہو،حکومت کامہنگائی کم کرنےکاکلیم کاغذات کی حدتک نظرآرہاہے،ن لیگ کےساتھ پارلیمان میں بیٹھنےکی بنیادی وجہ معیشت ہے،معاشی طورپربہتری آرہی ہےتوعوام تک پہنچنی چاہیے،پیپلزپارٹی کاہمیشہ موقف رہازراعت معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے رپورٹ جمع
مارچ 19, 2024 -
پی ٹی آئی کو جلسےکی اجازت:عدالت نےدرخواست نمٹادی
اگست 2, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔