
توشہ خانہ ٹوکیس میں عدالت نےوکلاء صفائی کو گواہ پر جرح کا حتمی موقع دیدیا ۔
توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی ،بانی تحریک انصاف عمران خان کوکمراہ عدالت میں پیش کیاگیاجبکہ بشریٰ بی بی بھی عدالت پہنچیں۔پراسیکوٹر ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے آغاز پر وکلاء صفائی کی جانب سے بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز کی حاضری معافی کی درخواست دی گئی ۔
وکیل صفائی نےکہاکہ ارشد تبریز بیماری کی وجہ سے حاضری نہیں ہو سکتے سماعت ملتوی کی جائے ۔پراسیکوٹر ذوالفقار نقوی نے درخواست کی مخالفت کی ۔
جج شاہ رخ ارجمندنےریمارکس دئیےکہ آئندہ سماعت پرجرح شروع نہ کی گئی توعدالت کارروائی کرےگی۔
عدالت نے سماعت چھ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء صفائی کو گواہ پر جرح کا حتمی موقع دیدیا ۔
ہم پاکستان کوعظیم ملک بنائیں گے،وزیراعظم شہبازشریف
فروری 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔