![](https://pakistantoday.tv/wp-content/uploads/2025/01/youtube-1.jpg)
یوٹیوب کے صارفین کیلئے اہم خبر،معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ اور ویب سائٹ نے کلک بیٹ کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
یوٹیوب کی جانب سے کلک بیٹ ویڈیوز کے گمبھیر مسئلے سے نمٹنے کیلئے جعلی اور گمراہ کن مواد کو ویب سائٹ سے ہٹانے کا عمل شروع کردیا گیا۔یوٹیوب کی جانب سے سب سے پہلے انڈیا سے اس کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے اور اس اقدام کے تحت پلیٹ فارم سے ایسی ویڈیوز کو ہٹایا جائے گا، جن میں ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے جعلی دھوکا دہی والے عنوانات اور تھمب نیلز کا استعمال کیا گیا ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا سے اس عمل کے آغاز کے ساتھ ہی دوسرے ممالک میں بھی ایسی ویڈیوز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔یوٹیوب کے اس فیصلے پر صارفین نے اپنے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ آیا یوٹیوب اس اقدام کو کیسے نافذ کرے گا اور کلک بیٹ کی وضاحت کیسے ممکن ہوگی؟کیونکہ یوٹیوب نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ عنوانات، تھمب نیلز اور حقیقی ویڈیو مواد کے درمیان تضادات کا کیسے پتا لگائے گی۔
لہٰذا تخلیق کاروں اور ناظرین اور صارفین اس نئے اقدام جہاں خوش ہیں، وہیں بعض پریشان دکھائی دیتے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جس کی حکومت ہو گی اس پر بوجھ جائے گا: بابر اعوان
اپریل 16, 2024 -
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
جنوری 15, 2025 -
ناتجربہ کارسرجن اور پی سی بی میں سرجری
جولائی 12, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔