دنیا کے امیرترین افراد کی دوڑ میں سب سے آگےکون ہے؟

0
178

رواں سال دنیا کے امیرترین افراد کی دوڑ میں سب سے آگےکون ہے؟امریکی جریدے فوربز نے 2025 کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی۔
امریکی جریدے فوربز کی اس فہرست میں امسال بھی ٹاپ تھری پر ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ شامل ہیں۔
فوربز کی تازہ ترین فہرست کے مطابق ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں، جن کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔
فوربز کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امیر ترین افراد کی فہرست میں ایلون مسک کے بعدجیف بیزوس 241 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 1994 میں ای کامرس کی بڑی کمپنی ایمازون کی بنیاد رکھی۔
فوربز کی سال2025 کیلئے جاری کی گئی تازہ ترین فہرست میں میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں، جن کی دولت کا تخمینہ 217.7 ارب ڈالر تک لگایا گیا ہے ،جبکہ لیری ایلیسن 209 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
اس فہرست سے عندیہ ملتا ہے کہ دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی اور گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران مزید ڈیڑھ سو افراد ارب پتی بنے ، یوں اس فہرست میں مجموعی طور پر تقریباً اڑھائی ہزار افراد دنیا کے امیر ترین افراد قرار دئیے گئے ہیں۔

Leave a reply