محکمہ موسمیات نےملک بھر میں کڑاکے کی سردی اورپہاڑوں پرمزید برفباری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کراچی میں بھی کڑاکے کی سردی پڑرہی ہے،جبکہ میدانی علاقوں میں صبح سویرے اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک اورپہاڑی علاقوں میں شدید سردرہنےکاامکان ہے جبکہ صبح اوررات میں پنجاب کےمیدانی اضلاع میں درمیانی سےشدید دھند رہنے کی توقع ہے۔مشرقی پنجاب، کشمیر، مری،گلیات اورگردونواح میں بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ اسلام آباد گردونواح میں موسم سرداورمطلع ابرآلودرہنےکی توقع ہے،خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے، خیبرپختونخوا کےپہاڑی علاقوں میں موسم شدیدسردرہےگا،بنوں،لکی مروت،ڈی آئی خان اورگر دونواح میں چندمقامات پرہلکی دھندکی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور،شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہ،ساہیوال،سیالکوٹ ،نارووال اورگوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے۔رحیم یارخان،خان پور،بہاولنگر،بہاولپور،پاکپتن،خانیوال واطراف میں بارش کاامکان ہے، پنجاب کےدیگراضلاع میں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف آزادجموں وکشمیرپہنچ گئے
فروری 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےججزٹرانسفرکوخوش آئندقراردیدیا
فروری 3, 2025 -
بانی پی ٹی آئی کی ملاقات میں رکاوٹ:عدالت کی وارننگ
جولائی 18, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔