پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کاتیسری بیٹھک کیلئے گرین سگنل

0
28

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی نےتیسری بیٹھک کیلئےگرین سگنل دےدیا۔
ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نےسپیکرقومی اسمبلی سےٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ پی ٹی آئی کےمطابق بانی تحریک انصاف عمران خان سےملاقات میں مطالبات سےمتعلق امورطےکرلئےگئے۔
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نےسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق سےمکالمہ کیاکہ جب چاہیں اجلاس بلالیں۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف مذاکرات میں حکومت کوتحریری مطالبات پیش کرےگی۔
ذرائع کےمطابق سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےکہاکہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی سےمشاورت کے بعد جلداجلاس بلایاجائےگا۔
واضح رہےکہ اب تک حکومت اورپی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کےدواجلاس سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی زیرصدارت منعقدہوچکےہیں جن میں پی ٹی آئی نے9مئی اور26نومبرواقعات پرجوڈیشل کمیشن کامطالبہ کیا،پی ٹی آئی کمیٹی نےبانی سمیت تحریک انصاف کےتمام کارکنان کی رہائی کامطالبہ بھی کیا۔

Leave a reply