
ایپل کے صارفین کیلئے خوشخبری ،آئی فون کی خفیہ ٹرک متعارف، جو بیٹری لائف ڈبل کردے گی۔
ایپل کے ایک ماہر اور مواد کے تخلیق کار تھیاگو ڈرمنگو مختلف ٹرکس اور ہیکس سامنے لے آئے، جس کی مدد سےآئی فون کے صارفین اپنے موبائل فونز کی بیٹری کی زندگی کو دوگنا کرسکتے ہیں، اس کیلئے انہیں بس چند آسان اقدامات کرنا ہوں گے۔
ایپل کے ماہرتھیاگو ڈرمنگو کا کہنا ہےکہ اکثر صارفین کے پاس عام طور پر آئی فون یا دیگر موبائل فونز میں بیک گراؤنڈ میں مختلف ایپس چل رہی ہوتی ہیں ،جن کے بارے میں صارفین کو علم ہی نہیں ہوتا، لہٰذا اگر ان ایپس کو بند کر دیا جائے تو ایپل سمیت تمام سمارٹ فونز کی بیٹری کو جلدی ختم ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تین آسان طریقوں پر عمل کر کے صارفین اپنے سمارٹ فونز کی بیٹری لائف بڑھا سکتے ہیں، جس کیلئے سب سے پہلے صارفین کو اپنے آئی فون کی سیٹنگز میں جانا ہو گااور سرچ سری Siri Searchسیکشن تک نیچے سکرول کریں اور اس پر ٹیپ کریں،جہاں صارف کو چار اختیارات نظر آئیں گے، جن میں الاؤ نوٹیفیکیشن، شو اِن ایپ لائبریری، شو وین شیئرنگ اور شو لسننگز سجیشنز کو فوراًبند کردیں۔
اس کے بعد مرکزی سیٹنگز مینو پر واپس جا کر نیلے رنگ کے Accessibility آئیکن پر کلک کرکے مووشن پر ٹیپ کردیں، جس سےسکرین کے اوپر صارف کو ریڈوس موشن سیٹنگ نظر آئے گی ،جو آئی فون 18 آپریٹنگ سسٹم والے آئی فونز پر ڈیوائس کو جھکاتے وقت ایک بصری اثر پیدا کرنے کیلئے بنائی گئی ہے، جسے آف کرنے سےآئی فون بیٹری کی لائف ڈبل ہو جائے گی۔
آخر میں آئی فون صارفین بیک گراؤنڈ ایپ ریفریش کو ٹک آف کردیں، کیونکہ یہ ایپس کو خفیہ طور پر چلنے اور خود اپ ڈیٹ ہونے سے روکے گا، جوآئی فون صارفین کی بیٹری کو ختم کرنے کا بڑا سبب بنتاہے۔
یوٹیوب اپنا کونسا فیچر دوبارہ لانچ کرنے جا رہا ہے؟
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔