ایک سیکنڈ میں 100 کلومیٹر رفتار، پاکستان میں پہلی سپورٹس کار متعارف

ایک سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، پاکستان میں پہلی سپورٹس کار متعارف،جنوبی کورین کار ساز کمپنی ہنڈائی نے پاکستان میں سیڈان کارسوناٹا کا نیا ورژن متعارف کرا دیا ۔
آٹھ مختلف رنگوں میں دستیاب سوناٹا این لائن 2.5 ٹربو پاکستان میں اسمبل ہونے والی سپورٹس کار ہے۔گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 58 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ بکنگ 25 لاکھ روپے سے ممکن ہے۔ ہنڈائی نشاط انتظامیہ کے مطابق ابھی بک کی گئی گاڑی فروری میں ڈیلیور کر دی جائے گی۔
اپنے فیچرز کے لحاظ سے یہ کار بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز کے سپورٹس ورژنز کے مقابلے میں تیار کی گئی ہے۔نئی گاڑی میں ڈرائیور کی معاونت کے نظام آڈاس کے بہت سے فیچرز موجود ہیں، جیسے ریڈار وغیرہ۔25 سو سی سی ٹربو اس گاڑی کے انجن کی طاقت 290 ہارس پاور اور ٹارک 422 ہے۔
ہنڈائی پاکستان کے مطابق سوناٹا این لائن پرانی سوناٹا کا اپ گریڈڈ ورژن ہے، جو 2020 میں لانچ ہوئی تھی۔ ہنڈائی کی نئی گاڑی سی کے ڈی ماڈل ہے، یعنی اس کا انجن اور دوسرے حصے تیار حالت میں درآمد کر کے انہیں پاکستان میں اسمبل کیا گیا ہے۔ سوناٹا این لائن 8 ویں جنریشن فیس لفٹ ہے، جو ہنڈائی کا سپورٹس ورژن ہے، جس میں چار سپورٹس موڈ بشمول نارمل، سپورٹس، سمارٹ اور ایکو موڈ ملتے ہیں، جبکہ اس میں لانچ کنٹرول موڈ بھی موجود ہے۔ پیٹرول پر چلنے والی اس گاڑی کی ایک خصوصیت تقریباً ایک سیکنڈ سے کم وقت میں رفتار کا صفر سے 100 کلومیٹر فی سیکنڈ تک پہنچنا بھی ہے۔
یوٹیوب اپنا کونسا فیچر دوبارہ لانچ کرنے جا رہا ہے؟
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔