ایرانی صدرکادورہ روس،دفاعی معاہدےمتوقع

0
21

ایران کےصدرمسعودپیزشکیان رواں ہفتےجمعے کودورہ روس کےلئے روانہ ہونگے۔ متعدددفاعی معاہدےبھی متوقع ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق ایران کےصدرمسعودپیزشکیان رواں ہفتے جمعہ کو روس کادورہ کریں گے۔ایرانی صدرکانومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری سے3دن قبل ماسکوکادورہ اہم ہے،ایرانی صدراپنےروسی ہم منصب پیوٹن کےساتھ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کےمعاہدےدستخط کریں گے۔
خبرایجنسی کےمطابق ایرانی اورروسی صدورعلاقائی اوربین الاقوامی مسائل پرتبادلہ خیال کریں گے،ایرانی صدرسخوئی لڑاکاطیارےاورجدیدفضائی دفاعی نظام کی خریداری پربھی بات چیت کریں گے،ایران کوحزب اللہ کی مزاحمت ختم ہونے کے بعدمشرق وسطیٰ میں دباؤکاسامناہے۔

Leave a reply