آئی پی پیزکیساتھ نظرثانی شدہ معاہدےبڑی کامیابی ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی شدہ معاہدے بڑی کامیابی ہیں۔معاہدوں سےگردشی قرضہ ختم ہوگا،بجلی کی قیمت بھی کم ہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق اجلاس میں 14آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں کی منظوری دی گئی،نظرثانی شدہ معاہدوں کی روسے14آئی پی پیزکیساتھ بات چیت کی گئی،آئی پی پیزکےمنافع،لاگت میں802ارب روپےکی کمی کی تجویزمنظورکی گئی۔آئی پی پیزسےگزشتہ برسوں کےاضافی منافع کی مدمیں 35ارب کی کٹوتی کی جائیگی۔معاہدوں کےقابل اطلاق رہنےتک حکومت کو1.4کھرب روپےکافائدہ ہوگا۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ آئی پی پیز کےساتھ نظرثانی شدہ معاہدےبڑی کامیابی ہیں،معاہدوں سےگردشی قرضہ ختم ہوگا،بجلی کی قیمت بھی کم ہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے آئی پی پیزکیساتھ کامیاب نظرثانی شدہ معاہدوں پر ٹاسک فورس کی تعریف کی ۔
اجلاس میں انسدادمنشیات ڈویژن کووزارت داخلہ،ہوابازی ڈویژن کووزارت دفاع میں ضم کرنےکی منظوری دی گئی،کابینہ نےحکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق تشکیل کمیٹی کی سفارش پرمنظوری دی،انضمام کےبعدانسدادمنشیات ڈویژن وزارت داخلہ کےایک ونگ کےطورپرکام کرےگا۔
اعلامیہ میں مز یدکہاگیاکہ اینٹی نارکوٹکس فورس وزارت داخلہ کاایک ملحقہ محکمہ ہوگا ،انضمام سےانتظامی معاملات،تنخواہوں دیگرآپریشنل خرچوں میں بچت ہوگی ،انضمام سےقومی خزانےکو183.250ملین روپےسالانہ کی بچت ہوگی،وفاقی کابینہ نےہوابازی ڈویژن کی ڈیفنس ڈویژن میں انضمام کی منظوری دیدی،انضمام سےانتظامی معاملات،تنخواہوں،دفتری دیکھ بھال دیگرخرچوں میں بچت ہوگی ،اس انضمام سےقومی خزانےکو145ملین روپےسالانہ کی بچت ہوگی۔
اعلامیہ کےمطابق کابینہ ڈویژن کی سفارش پرپبلک پروکیورمنٹ رولز ،2004مققق نئے سیکشن 45اےکی منظوری دی گئی،وزارت انسانی حقوق کی سفارش پرنیشنل کمیشن فارمائینارٹییزایکٹ پارلیمنٹ بھیجنےکی منظوری دی گئی،ڈ اکٹرمحمدبشیرکی بطورممبرٹیکنکل انوائرمنٹ ٹربیونل مدت ملازمت میں2سال توسیع کی منظوری دی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان میں والی بال میچ آسٹریلیا کو شکست دیدی
مئی 30, 2024 -
وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا آج ملاقات کریں گے
مارچ 13, 2024 -
طلبا کیلئے اہم خبر، موسم سرما کی تعطیلات بارے اہم اعلان
جنوری 11, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔