قطرکی کوششیں رنگ لےآئیں، غزہ جنگ بندی معاہدہ طےپاگیا

0
32

قطرکی کوششیں رنگ لےآئیں، اسرائیل اورحماس کےدرمیان غزہ جنگ بندی معاہدہ طےپاگیا۔

 قطری وزیراعظم شیخ محمدبن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی کاکہناتھاکہ اسرائیل اورحماس کےدر میان غزہ جنگ بندی معاہدہ طےپاگیا۔معاہدےتک پہنچےکیلئےثالثی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں،معاہدہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اورغزہ کیلئےانسانی امدادمیں اضافےکاباعث بنےگا،دونوں فریقین سےمعاہدےکی شرائط پرعملدرآمدکی امیدرکھتےہیں۔

اُن کامزیدکہناتھاکہ جنگ بندی معاہدےپرعمل کاآغازاتوارسےہوگا ،معاہدے پرعملدرآمدکیلئےاسرائیل اورحماس کےساتھ بات چیت جاری ہے،مصراورامریکہ کےساتھ کوششیں جاری رکھیں گےتاکہ فریقین وعدوں پرعمل کریں،3ممالک معاہدےکی شرائط پرعملدرآمدکی نگرانی کریں گے۔
واضح رہےکہ 7اکتوبر2023سےلےکراب تک فلسطین پراسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزاروں مسلمان شہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ تعدادمظلوم بچوں اورخواتین کی ہے۔اسرائیلی جارحیت سےغزہ میں عمارتیں اور سڑکیں کھنڈرات کامنظرپیش کررہےہیں،اسرائیلی بربریت سےغزہ میں ادویات اورخوراک کی کمی کےمسائل پیداہورہےہیں۔

Leave a reply