نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےعہدےکاحلف اٹھالیا

0
26

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے47ویں صدرکی حیثیت سے عہدےکاحلف اٹھالیا۔امریکی نائب صدرجےڈی وینس نےبھی عہدےکاحلف اٹھایا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیپٹل ہل روٹنڈاہال میں ہوئی۔ شدیدسردی کی وجہ سےحلف برداری کی تقریب کھلی جگہ پرہونےکےبجائےہال میں ہوئی۔
نومنتخب امریکی صدرکی حلف برداری کی تقریب میں دنیابھرسےمختلف شخصیات نےشرکت کی،جن میں چینی نائب صدر،پاکستان کی نمائندگی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکی اورارجنٹائن کےصدر،اطالوی وزیراعظم بھی کیپٹل ہال میں موجودتھے۔
صدرڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں کلنٹن،باراک اوباما،ایلون مسک،جیف بزوس ،زکربرگر ،سندرپچائی شریک ہوئےجبکہ سابق امریکی صدور،سپریم کورٹ کےچیف جسٹس سمیت ججزکیپٹل ہال میں موجودتھے،امریکی اورعالمی رہنماؤں سمیت لوگوں کی بڑی تعدادکیپٹل ہال میں موجودتھی،ہلیری کلنٹن، جارج ڈبلیوبش اوران کی اہلیہ بھی ہال میں موجودتھیں۔
ٹرمپ دوسری بارصدر:
78سالہ امریکی صد رڈونلڈٹرمپ دوسری مرتبہ امریکہ کےصدرمنتخب ہوئے،اُنہوں نےعہدےکاحلف اٹھایاڈونلڈٹرمپ امریکہ کے47ویں صدربن گئے۔اُنہوں نے5نومبر2024کوکملاہیرس کوشکست دی تھی،5نومبر2024کو312الیکٹرول ووٹ حاصل کیےتھے۔
امریکی میڈیاکےمطابق تقریب حلف برداری کےدوران کیپیٹل ون ایریناکے باہرٹرمپ کےحامیوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔
امریکہ کےنومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں پھرانٹری:
صدرڈونلڈٹرمپ اوراہلیہ کاوائٹ ہاؤس پہنچنےپرجوبائیڈن اوراُن کی اہلیہ نے استقبال کیا۔
صدرڈونلڈٹرمپ کی زندگی پرایک نظر:
ڈونلڈٹرمپ 14جنوری 1946کوامریکی ریاست نیویارک میں پیداہوئے، ٹرمپ نے 1968ء میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے معاشیات میں بیچلر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی اور ان کے والد نے انھیں 1971 میں اپنے رئیل اسٹیٹ بزنس کا صدر نامزد کیا۔ ٹرمپ نے اسے ٹرمپ آرگنائزیشن کا نام دیا اور کمپنی کو فلک بوس عمارتوں، ہوٹلوں، کیسینو اور گولف کورسز کی تعمیر اور تزئین و آرائش کی طرف موڑ دیا۔،ڈونلڈ ٹرمپ نے1987میں ری پبلکن پارٹی میں شمولیت اختیارکی اور2016سے2020تک پہلی بارامریکہ کے45ویں صدرمنتخب ہوئے۔

Leave a reply