میٹرک سائنس اور آرٹس کیساتھ مزید 3 نئے گروپس کا اضافہ کر دیا گیا

طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری، میٹرک سائنس اور آرٹس کیساتھ مزید 3 نئے گروپس کا اضافہ کر دیا گیا ۔پنجاب میں طلبا و طالبات اب مزید 3 نئے گروپس میں نہم اور دہم کے امتحانات دے سکیں گے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ میٹرک سائنس اور میٹرک آرٹس کے ساتھ مزید 3 گروپ شامل کیے گئے ہیں۔میٹرک کے طلباو طالبات کیلئے ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائننگ گروپ کا سپیشل کورسز تیار کئے گئے ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق طلبا 9 ویں کلاس سے دو ہزار پچیس چھبیس کے تعلیمی سیشن سے گروپ کا انتخاب کرسکیں گے،محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے نئے گروپس کی مضامین لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔
سی ای او اور ڈی ای او سے طلبا کے انتخاب کے حوالہ سے ڈیٹا مانگ لیا گیا ہے،جس کے بعد نئے گروپس کی کتابوں کی چھپائی طلبا کی تعداد کے مطابق کی جائے گی۔
پی ٹی آئی سینیٹراعجازچودھری کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل
فروری 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پیپلزپارٹی کےفنڈزتقسیم پرحکومت سےتحفظات
اگست 9, 2024 -
شاہ محمودقریشی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
جولائی 25, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔