پیر چناسی کی برفیلی چوٹی سیاحوں میں کیوں مقبول ہورہی ہے؟

0
27

جنت نظیر آزاد کشمیر میں سرمائی سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اقدامات، پیر چناسی کی برفیلی چوٹی سیاحوں میں کیوں مقبول ہورہی ہے؟
پیر چناسی سے مظفرآباد شہرسمیت وادیٔ کشمیر کے دلکش نظارے ہوتے ہیں۔پیر چناسی، آزاد کشمیرکا ایک اہم سیاحتی مقام ہے، جو مظفرآباد سے تقریباً 30 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ پیر چناسی کا خوبصورت سیاحتی مقام سطح سمندر سے تقریباً دو ہزار نو سو میٹربلند ہے۔
اس پہاڑی چوٹی کو یہاں کےایک مشہور بزرگ سید حسین شاہ بخاری کی زیارت گاہ کی وجہ سے پیر چناسی پکارا جاتا ہے۔مظفرآباد شہر سے پیر چناسی پہنچنے میں تقریباً ایک گھنٹہ 20 منٹ لگتے ہیں۔ سیاح موسم سرما میں خصوصی طور پر یہاں کی برف دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔‎یہ علاقہ پیرا گلائیڈنگ اور سنو کراس جیپ ریلیوں کیلئے بھی مشہور ہے۔
یہاں آئے سیاحوں کا کہنا تھا کہ وہ ہرسال موسم سرما میں برفباری کا نظارہ کرنے اور یہاں کی پُر فضاآب و ہوا سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

Leave a reply