ملکی معیشت میں لچک،استقلال اورآگےبڑھنےکی صلاحیت نمایاں ہے، وزیرخزانہ

0
17

 وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ ملکی معیشت میں لچک،استقلال اورآگےبڑھنےکی صلاحیت نمایاں ہے۔

غیرملکی نشریاتی ادارےکوانٹرویودیتےہوئےوفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ مشرق وسطیٰ کے2بینکوں سےایک ارب ڈالرقرض پراتفاق ہوا ہے ،دونوں بینکوں سےایک ارب ڈالر6سے7فیصدشرح سودکی شرط پرحاصل کیا جائےگا،ایک بینک کےساتھ دوطرفہ قرض اوردوسرےبینک کےساتھ تجارتی قرضہ ہے،آئی ایم ایف کےساتھ فروری کےآخرمیں پہلےجائزےپربات چیت ہوگی،پاکستان نےاس جائزےکےحوالےسےپیشگی اقدامات کئےہیں ۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہم نےبہترین معاشی اصلاحات کی وجہ سےترقی کی مضبوط بنیادرکھی،ہماری کاوشوں کےمثبت اثرات نظرآناشروع ہوگئےہیں،ملکی معیشت میں لچک،استقلال اورآگےبڑھنےکی صلاحیت نمایاں ہے،حکومت کوابتدامیں فسکل اورمانیٹری دباؤکاسامناتھا،افراط زر،معاشی وصنعتی ترقی اورقدرتی آفات جیسےمسائل درپیش تھے،مضبوط مالیاتی پالیسیوں کےذریعےافراط زرپر قابو پایا گیا۔آئی ایم ایف کی مدد سےتوانائی اورمحصولات میں جامع اصلاحات کیے،ملکی برآمدات میں7.1فیصداضافہ ہواہے۔

Leave a reply