پی ٹی آئی نے26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

0
17

تحریک انصاف نے26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔
تحریک انصاف نےدرخواست سمیرکھوسہ ایڈووکیٹ کےذریعےدائرکی۔
درخواست میں پی ٹی آئی نے26ویں آئینی ترمیم کالعدم دینےاورفیصلےتک قائم جوڈیشل کمیشن کوججز تعیناتی سےروکنےکی استدعاکی۔درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ 26ویں ترمیم کےتحت ہونے والےاقدامات کالعدم قراردیےجائیں۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ پارلیمنٹ آئین کےبنیادی خدوخال کوتبدیل نہیں کرسکتی،عدلیہ کی آزادی آئین کابنیادی جزوہے،عدلیہ کی آزادی کیخلاف کوئی ترمیم نہیں کی جاسکتی،آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کےآئینی اصول کیخلاف ہے۔

Leave a reply