پی سی بی کابڑااقدام:خاتون پولیس افسرکو مینز کرکٹ ٹیم کی منیجر مقررکردیا

0
5

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےخاتون پولیس افسرحنا منور کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کی منیجر مقررکردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے مقرر چیف سیکیورٹی افسر حنا منور کو پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنزٹرافی سےقبل مینز کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کر دیا۔
حنامنورچیمپئنزٹرافی اورسہ ملکی سیریزکےدوران آپریشنزمنیجرکےفرائض سرانجام دیں گی۔

یادرہےکہ حنامنورکاتعلق  پولیس گروپ سےہے اور ان کی تقرری 2 برس کے لیے ہوئی ہے۔ گزشتہ سال  حنا منور کو ایشیا کپ کے لیے جانے والی پاکستان ویمنز انڈر 19 اسکواڈ کا منیجر بھی نامزد کیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی میگاایونٹ کاپہلامیچ میزبان پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان 19فروری کوپاکستان میں شیڈول ہے۔ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
یادرہےکہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

 

Leave a reply