نظام ِشمسی سے باہر زمین جیسی خصوصیات والا سیارہ دریافت،سائنسدانوں نے کرۂ ارض سے باہر زندگی کی تلاش کے حوالے سے اہم سنگ ِ میل عبور کر لیا۔
سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسا سیارہ دریافت کر لیا گیا ہے، جہاں زندگی گزاری جا سکتی ہے،کیونکہ دریافت ہونیوالے سیارے پر ناصرف زمین جیسی خصوصیات موجود ہیں،بلکہ وہاں پانی کے آثار بھی ملے ہیں۔
خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے دعویٰ کیا ہےکہ ہبل ٹیلی سکوپ نے نظامِ شمسی سے باہر ایک ایسے سیارے کا سراغ لگایا ہے، جس پر پانی بھی موجودہے ۔
ناسا کے مطابق GJ 9827d کا قطر زمین کے قطر سے دگنا ہے۔ یہ سب سے چھوٹا ایگزو پلانیٹ ہے، جس کی فضا میں پانی کے ذرات پائے گئے ہیں۔
ناسا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سیارے کا درجہ حرارت 400 سینٹی گریڈ ہے۔ میکس پلانک انسٹیٹیوٹ آف ایسرونومی کی ماہر لارا کریڈبرگ کا کہنا ہے کہ غیر معمولی درجہ حرارت کے باوجود یہ نیا سیارہ اپنی خصوصیات کی بنیاد پر توجہ کا مرکز بنا ہے۔
اس سیارے کے ذریعے سائنسدانوں کو زمین جیسے سیاروں سے نزدیک تر ہونے کا موقع ملا ہے اور زندگی کی تلاش کسی نتیجے تک پہنچ سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سیارے کے دریافت ہونے سے متعلقہ شعبے کے محققین کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاک نیوزی لینڈ ٹی20 میچ کےلیے راولپنڈی کے موسم کی پیشگوئی
اپریل 19, 2024 -
موسم سرمامیں گیس لوڈشیڈنگ سےبچنےکامشن:حکومت کااہم فیصلہ
ستمبر 23, 2024 -
اب ڈاکو قومی دھارے میں شامل ہوں گے؟نیا انکشاف
جون 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔