دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری،کون سا اسلامی ملک شامل ہے؟
دنیا کے10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری۔اس فہرست میں کون سا اسلامی ملک شامل ہے؟ تمام ترتفصیلات منظرعام پر آ گئیں۔
امریکی بزنس میگزین فوربز نے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک 2025 کی فہرست جاری کر دی ، جس میں واحد اسلامی ملک سعودی عرب شامل ہے۔
فوربز نے واضح کیا ہے کہ یہ فہرست یو ایس نیوز کی طرف سے مرتب کی گئی ہے، جس کی درجہ بندی پانچ اہم عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے، جس میں قیادت، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں۔
2025 میں دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر امریکا ہے، جس کی جی ڈی پی30.34ٹریلین ڈالر،جبکہ اس کی آبادی34.5 کروڑ نفوس ظاہر کی گئی ہے۔فوربز کی جاری کردہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر19.53ٹریلین ڈالر کی جی ڈی پی کیساتھ چائنا ہے، جس کی آبادی141.9 کروڑ ہے، تیسرے نمبر پر14.44 کروڑ آبادی اور2.2ٹریلین جی ڈی پی کیساتھ روس ہے، چوتھے نمبر پر برطانیہ اپنی3.73ٹریلین جی ڈی پی کیساتھ، جبکہ پانچویں نمبر پر4.92ٹریلین جی ڈی پی کیساتھ جرمنی موجود ہے۔
فہرست میں بالترتیب جنوبی کوریاچھٹے، فرانس ساتویں، جاپان آٹھویں، سعودی عرب نویں اور اسرائیل سب سے آخر دسویں نمبر پر موجود ہے۔یوں 2025 میں دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں براعظم ایشیا کے چھ ممالک، یورپ کے تین ممالک اور براعظم شمالی امریکا واحد سپر پاور شامل ہے۔
امریکہ:صدرٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے
فروری 6, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس
مئی 6, 2024 -
پشاورہائیکورٹ میں ججزتعیناتی کےکیس میں اہم پیشرفت
دسمبر 4, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔