طلبا کیلئے خوشخبری:14 فروری کو تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

0
4

طلبا و طالبات کیلئے بڑی خوشخبری،14 فروری کو تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے شب برأت کے موقع پر نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹی کا مراسلہ جاری کردیا۔سندھ حکومت نے شب برأت کی مناسبت سے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری بروز جمعہ کو تعلمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان کیاہے۔اس حوالے سے جاری مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ صوبے میں 15 شعبان کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ 14 فروری کو تعطیل شب برأت کی مناسبت سے دی جارہی ہے۔ ملک بھر میں شب برأت 13 فروری بروز جمعرات کو بعد نماز مغرب مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

Leave a reply