
ریل کے مسافروں کیلئے اہم خبر،پاکستان ریلویز نے نجکاری سے متعلق اہم قدم اٹھاتے ہوئے مزید سات مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ان ٹرینوں کی نیلامی کیلئے بڈز وصولی 25 فروری تک ہو گی۔
ذرائع کے مطابق جن ٹرینوں کو نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، راولپنڈی ایکسپریس اور موہنجو دڑو ایکسپریس شامل ہیں۔
اس حوالے سے ریلویز حکام کا موقف بھی سامنے آیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کو پرائیوٹائز نہیں ،بلکہ آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ آؤٹ سورسنگ سے مسافروں کو سہولتوں کی فراہمی اور ریونیو میں بہتری آئے گی۔
ملک بھر میں ہر روز بین الاضلاعی و بین الصوبائی سفر کرنے کیلئے ہزاروں مسافر ٹرین کے سفر کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ ریل کا سفر سستا، آرام دہ ہونے کیساتھ کئی مسافروں کیلئے رومانوی بھی ہوتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حکومت کاشوگرملوں اورڈیلرزکےحوالےسےبڑافیصلہ
نومبر 19, 2024 -
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کافیصلہ:حکومت کااہم پلان تیار
جولائی 24, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔