
سہ ملکی سیریزکےتیسرے اورفیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ نےپاکستان پرلاٹھی چارج کرتے ہوئے پروٹیز نےشاہینوں کو353رنزکاہدف دیا۔
کراچی کےنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہےسیریزکےتیسرےاوراہم میچ میں جنوبی افریقہ کےکپتان ٹمبا باووما نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ نےبیٹنگ کاآغازکیاتوپروٹیزنےپاکستان کےبولروں کی خوب دھلائی کی ۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئےمقررہ 50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینرک کلاسن نے 87 رنزکی شاندار اننگز کھیلی، ان کی 56 گیندوں پر مشتمل اننگ میں 3 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔
میتھو بریٹزکی نے عمدہ کھیل کامظاہرہ کرتےہوئے83 اور کپتان ٹمبا باووما نے 82 رنز بنائے، کائیل ورینے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔
ٹونی ڈی زورزی نے 22 اور ویان مولڈر نے 2 رنز بنائے،کوربن بوش 15 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سےشاہین آفریدی نے2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دیکھائی جبکہ خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔
خیال رہے کہ آج کی فاتح ٹیم 14 فروری کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گی۔
پاکستان ٹیم میں2اورجنوبی افریقی ٹیم میں 4تبدیلیاں کی گئی ہیں،قومی ٹیم میں کامران غلام اورحارث رؤف باہرہوئےہیں جبکہ سعودشکیل اورحسنین کی ٹیم میں انٹری ہوئی ہے۔
اس موقع پرقومی ٹیم کےکپتان محمدرضوان کاکہناتھاکہ میچ میں کارکردگی بہتربنانے کا موقع ہے،ٹیم میں دوسرےاسپنرکوشامل کرنےکی ضرورت نہیں ۔
قومی سکواڈ:
قومی ٹیم میں فخر زمان ، بابر اعظم، سعود شکیل ، محمد رضوان اور سلمان آغا شامل ہیں، ان کے علاوہ طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
یادرہےکہ سیریزکاپہلامیچ میزبان پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان گزشتہ ہفتے کولاہورکے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیاتھاجس میں کیوی ٹیم نےشاہینوں کو78 رنزسےشکست دے کر سیریز میں واضح برتری حاصل کی تھی،پھرنیوزی لینڈنےسیریزکےدوسرےمیچ میں جنوبی افریقہ کو6وکٹوں سےشکست دی تھی۔
واضح رہےکہ سہ ملکی سیریزپاکستان،نیوزی لینڈاورجنوبی افریقہ کےدرمیان سنگل سیریزکی بنیادپرہورہی ہے،جوکہ 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔
چیمپئنزٹرافی:بھارت کےہاتھوں بنگلہ دیش کو6وکٹوں سےشکست
فروری 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈالرکی قیمت میں کمی،روپیہ تگڑا
جولائی 10, 2024 -
سینیٹرقاسم رونجھوسینیٹ کی رکنیت سےمستعفی
اکتوبر 22, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. ©