وزیراعظم شہبازشریف کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرسےملاقات

0
22

وزیراعظم شہبازشریف سےعالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالیناجارجیوانے ملاقات کی۔
ملاقات گزشتہ روزورلڈگورنمنٹس سمٹ کےموقع پردبئی میں ہوئی،ادارہ جاتی اصلاحات کےنفاذاورمالیاتی نظم وضبط کوبرقراررکھنےکیلئےپاکستان کےعزم کو اجاگرکیاگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی توسیعی فنڈ سہولت (EEF) کے تحت ہونے والی پیش رفت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے اصلاحات کی رفتار بالخصوص ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے کی بہتر کارکردگی اور نجی شعبے کی ترقی جیسے اہم شعبوں میں پیشرفت کو برقرار رکھنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالیناجارجیواکاکہناتھاکہ ملکی معیشت استحکام کےبعدافراط زرمیں کمی کےساتھ اچھی کارکردگی کامظاہرہ کررہی ہے۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرنےوزیراعظم شہبازشریف کی قیادت اورذاتی عزم کی بھی تعریف کی۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے طویل مدتی معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل مالیاتی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات اور موثر گورننس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کیلئے آئی ایم ایف کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a reply