امریکہ:برفانی طوفان نےتباہی مچادی،مختلف حادثات میں درجنوں افرادزخمی

0
16

امریکہ میں برفانی طوفان نےتباہی مچادی،مختلف حادثات میں درجنوں افرادزخمی ہوئےجبکہ موسم خرابی کی وجہ سےسکول اوردفاتربندکردئیےگئے،سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکہ کی کئی ریاستوں میں برفانی طوفان نےتباہی مچادی ،شدیدبرفباری سےکئی ریاستوں میں نظام بجلی بری طرح متاثر ہونےسےلاکھوں لوگ بجلی سےمحروم ہوگئے جبکہ پاورلائنزکو بھی نقصان پہنچا۔
میڈیارپورٹ کےمطابق مختلف حادثات میں درجنوں افرادزخمی ہوئے،سکول اوردفاتربندکردئیےگئے،موسم خرابی کےباعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق واشنگٹن،کینٹکی،ویسٹ ورجینیا،شمالی کیرولائنا،نیوجرسی اورٹینیی میں شدیدبرف باری ہوئی،ورجینیامیں برفانی طوفان کےباعث ہنگامی حالت کااعلان کردیاگیا،بڑی شاہراہیں بندکردی گئیں،مونٹانامیں درجہ حرارت منفی31ڈگری تک گرگیا،10انچ تک برف باری ریکارڈکی گئی۔

Leave a reply