کرپشن،معاشی تباہی،مہنگائی اوربدتمیزی تبدیلی کی سوغاتیں تھیں، نواز شریف

سابق وزیراعظم وسربراہ مسلم لیگ میاں محمدنوازشریف نےکہاہےکہ کرپشن، معاشی تباہی،مہنگائی اوربدتمیزی تبدیلی کی سوغاتیں تھیں۔
لاہورمیں سابق وزیراعظم نوازشریف سےاراکین پنجاب اسمبلی نےملاقات کی، ساہیوال،خانیوال، ملتان، لودھراں اوروہاڑی ڈویژن سےتعلق رکھنے والے ارکان ملاقات کرنےوالوں میں شامل تھے۔
اراکین سےخطاب کرتےہوئےسربراہ مسلم لیگ ن کاکہناتھاکہ بدقسمتی ہےترقی کرتاملک پٹڑی سے اُتاردیا گیا،سیاست میں گندڈال کراسےتباہ کیاگیا ،بدتہذیبی ،بدتمیزی،بغض اورانتقام کوسیاست بنادیاگیا،معیشت اور اقدارتباہ کیں،جمہوریت کی پیٹھ میں خنجرگھونپاگیا۔
سابق وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ پاکستان ڈیفالٹ کےمنہ سےواپس آیاہے، شہبازشریف کی محنت سےمعاشی استحکام واپس آیا،پالیسیوں کےتسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی،کرپشن،معاشی تباہی،مہنگائی اور بدتمیزی تبدیلی کی سوغاتیں تھیں،ہم نےآئی ایم ایف کوخداحافظ کہہ دیاتھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سابق وزیراعظم خاقان عباسی کوعدالت سےریلیف مل گیا
اگست 12, 2024 -
شاہدرہ پٹھہ منڈی کے قریب پولیس مقابلہ
مئی 13, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔