ایران اپنےجوہری پروگرام پرڈٹ گیا،امریکہ اوراسرائیل کوخبردارکردیا

ایرانی وزارت خارجہ نےامریکہ اوراسرائیل کوخبردارکرتےہوئے واضح پیغام میں کہاکہ ہرصورت جوہری پروگرام کادفاع کریں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کاکہناتھاایران ایٹمی پروگرام کادفاع جاری رکھنےمیں کسی ہچکچاہٹ کاشکارنہیں ہوگا،ہماراپرامن ایٹمی پروگرام جاری ہے،3دہائیوں سےپرامن ہے،اپنےایٹمی پروگرام پرکوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران پرامن ایٹمی پروگرام جاری رکھے گا اور اس حوالے سے کسی بھی دھمکی یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا۔ ایران این پی ٹی کا رکن ہونے کے ناطے جوہری ترقی کا مکمل حق رکھتا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
واضح رہےکہ یہ ردعمل ایسے وقت میں آیا جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد بیان دیا تھا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے جوہری عزائم کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔