پاکستان نےہمیشہ تفریق کےبجائےپل کاکرداراداکیاہے،،بلاول بھٹو

0
16

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ پاکستان نےہمیشہ تفریق کےبجائےپل کاکرداراداکیاہے۔
غیرملکی میڈیاکوانٹرویو دیتےہوئےچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ امریکہ اورچین کےدرمیان مقابلےکااثردنیا بھرپرہے،کچھ ممالک امریکہ اورچین کےمقابلےکافائدہ اٹھارہےہیں،ہم موجودہ تقسیم کوبڑھانے کے بجائےکم کرنےکی کوشش کریں گے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان نےہمیشہ تفریق کےبجائےپل کاکردارادا کیا ہے، پاکستان چین اورامریکہ کےدرمیان پل کا کردار ادا کرسکتاہے،امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ ڈیل میکرہیں،امریکی صدردنیابھرمیں امن کیلئےکرداراداکرنےمیں دلچسپی رکھتےہیں،بھارت کےساتھ امن،تجارت یابات چیت کی جاسکتی ہے۔

Leave a reply