آئی سی سی چیمپئنزٹرافی ،کئی ٹیموں کےسٹارزانجری کاشکار

0
10

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی سےقبل کئی ٹیموں کےسٹارزانجری کاشکارہونےکی وجہ سے میگاایونٹ سےباہرہوگئے۔
چیمپئنزٹرافی سےقبل انجریزٹیموں کےلئےدردسربن گئی،پاکستانی بلےبازصائم ایوب انجری کےباعث ایونٹ سےباہر ہوگئےجبکہ بھارت کےجسپریت بمراہ بھی کمرکی انجری کی وجہ سےجگہ بنانےمیں ناکام رہےاورآسٹریلین کپتان پیٹ کمنز،ہیزل ووڈاورمچل مارش بھی انجری کاشکار،مارکس اسٹوئنس اچانک ون ڈےکرکٹ سےہی ریٹائرہوگئے۔
فاسٹ بولرمچل اسٹارک بھی ذاتی وجوہات کی بناپرنہیں کھیل رہے،جنوبی افریقی فاسٹ بالرجبرالڈبھی ہیمسٹرنگ انجری کاشکارہونےکےباعث میگاایونٹ سےباہرہوگئے۔انگلش ٹیم کےنوجوان آل راؤنڈرجیکب میتھل بھی انجری کاشکار جبکہ اہم افغان اسپنراےایم غضنفربھی کمرکی انجری کےباعث نہیں کھیل سکیں گے۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ میگاایونٹ کاہائی ولیٹج میچ پاک بھارت ٹاکرا23فروری کودبئی میں شیڈول ہے،پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
یادرہےکہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply