چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی وزیراعظم سےملاقات ،اعلامیہ جاری

0
10

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی وزیراعظم شہبازشریف سےملاقات کاسپریم کورٹ نےاعلامیہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کےاعلامیہ کےمطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی دعوت پر وزیراعظم شہبازشریف نےملاقات کی،ملاقات چیف جسٹس کی ریفارمز ایجنڈے کاحصہ ہے،چیف جسٹس نےعدالتی پالیسی سازکمیٹی اجلاس کاایجنڈابھیج کرتجاویزمانگی تھیں۔
اعلامیہ کےمطابق چیف جسٹس کاکہناتھاکہ عدالتی پالیسی سازی پراپوزیشن کوبھی اعتمادمیں لوں گا،اپوزیشن سےبھی تجاویزلیں گےتاکہ اصلاحات غیرمتنازع اور پائیدارہوں۔
سپریم کورٹ کےاعلامیہ میں کہاگیاکہ وزیراعظم کےہمراہ وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ اورمشیراحمدچیمہ بھی تھے،ملاقات میں رجسٹرارسپریم کورٹ اورسیکرٹری لااینڈجسٹس کمیشن بھی شریک تھے ،چیف جسٹس کی جانب سےوزیراعظم کواعزازی شیلڈبھی پیش کی گئی۔

واضح رہےکہ وزیراعظم شہبازشریف کےساتھ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات کاگزشتہ روزہوئی تھی۔

Leave a reply