امریکی عدالت کابڑااقدام،ٹرمپ انتظامیہ کوبرطرفیوں کوجاری رکھنےکی اجازت دیدی

0
6

امریکی عدالت نےڈونلڈٹرمپ انتظامیہ کوملازمین کی برطرفیوں کوجاری رکھنےکی اجازت دےدی۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق وفاقی جج نےسرکاری ملازمین کی یونینزکی طرف سےدائردرخواست مستردکردی،امریکی ڈسٹرکٹ جج کرسٹوفرکوپرنےفیصلہ دیادرخواست عدالت کےدائرہ اختیارمیں نہیں آتی۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق گزشتہ ہفتےبھی ایک وفاقی جج نےبرطرفیوں کوروکنےکی درخواست مستردکردی تھی۔امریکی محکمہ انصاف مختلف ریاستوں میں درجنوں مقدموں کےخلاف دفاع کررہاہے۔
ذرائع کےمطابق عدالتی فیصلہ ڈونلڈٹرمپ کےمحکمہ انصاف کی ایک اورفتح ہے۔
واضح رہےکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےعہدےکاحلف نے لینے کے بعدسو آرڈرجاری کئےتھےجس میں سرکاری ملازمین کی برطرفی کےآرڈربھی شامل تھے، جس پرعملدرآمدکےلئےامریکی انتظامیہ نےکام شروع کیاتوکیس عدالت میں چلاگیاتھا۔

Leave a reply