مری اور گلیات جانیوالے برفباری کے شوقین سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

سرمائی سیاحت کا فروغ ،ملکہ کوہسارمری اور گلیات جانیوالے برفباری کے شوقین سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری،مری سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روزملکہ کوہسار مری، نتھیاگلی اور ایوبیہ میں بھاری برفباری ریکارڈ کی گئی، جبکہ گلیات کے بالائی مقامات پر6 سے 8 انچ تک برف پڑچکی ہے۔ملکہ کوہسار مری میں برفباری کے بعد ڈپٹی کمشنر مری کی جانب سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
ڈی سی مری کے مطابق سیاح مری اورگلیات کا سفر کرنے سے پہلے موسم کی صورتحال معلوم کرلیں،مکینیکلی اچھی گاڑی میں سفر کریں، پیٹرول کاٹینک فُل رکھیں،کھانے پینے کی اشیاء اور خشک میوہ جات ہمراہ رکھیں، گاڑی چھوٹے گیئرمیں چلائیں، سنوچین کا استعمال کریں، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے غلط پارکنگ سے گریز کریں اور دوران ڈرائیونگ ویڈیوز اور تصاویر بنانے سے اجتناب کریں۔
دوسری طرف ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ24گھنٹوں کے دوران مری اور گلیات میں مزید بارش اور برفباری کاامکان ہے، بارش اور برفباری کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہوسکتی ہے ،تاہم انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں پر نمک کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ریلیف کمشنر کی جانب سے مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے، مری میں سیاحوں کی رہنمائی کیلئے 13فیسیلٹیشن مراکز قائم ہیں، برفباری کے دوران مری آنیوالے سیاح احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اےکی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
میاں نواز شریف آج رات چائنہ جائیں گے
اپریل 22, 2024 -
دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،موٹرویزمختلف مقامات سےبند
نومبر 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔