اُڑنے والی کار حقیقت بن گئی، اس کار کی قیمت اور خوبیاں کیا ہیں؟

ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں انقلاب برپا،دنیا کی پہلی حقیقی پرواز کرنیوالی منفرد گاڑی کی اولین آزمائشی اڑان،اُڑنے والی کار حقیقت بن گئی، اس کار کی قیمت اور خوبیاں کیا ہیں؟دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
سائنس فکشن فلموں جیسی یہ گاڑی وقت اور ٹریفک جام سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگی، کیونکہ یہ زمین پر دوڑنے کے ساتھ ساتھ فضا میں پرواز کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔امریکی کمپنی الیف ایرو ناٹیکس نے اپنی پہلی اڑنے کی صلاحیت رکھنے والی گاڑی کی اڑان کی آزمائش کی ہے۔
اس گاڑی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پرواز میں مدد فراہم کرنیوالے ونگ یعنی پر موجود نہیں۔یہ دنیا میں پہلی بار ہوا ہے کہ ایک اڑنے والی حقیقی گاڑی نے اڑان بھری ہے۔اس گاڑی نے ہیلی کاپٹر کی طرح ٹیک آف کیا اور اسی طرح لینڈ بھی کیا۔اڑنے والی اس گاڑی نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اپنی پہلی اڑان بھری۔
گاڑی کی آزمائش سے قبل کمپنی نے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا، تاکہ کسی گڑبڑ کی صورت میں کوئی نقصان نہ ہو۔
کمپنی کے مطابق یہ الیکٹرک گاڑی سڑک پر 200 میل جبکہ فضا میں 110 میل کا سفر طے کرسکے گی۔
کمپنی کے مطابق یہ گاڑی کسی ہیلی کاپٹر کی طرح ٹیک آف اور لینڈ کرسکے گی، جبکہ 90 کلوگرام تک وزنی مسافر اس میں سفر کرسکیں گے،یعنی اس گاڑی میں ایک وقت میں ایک ہی فرد سفر کرسکتا ہے۔
کمپنی کی طرف سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس گاڑی کو کب تک عام فروخت کیلئے پیش کیا جا ئے گا، تاہم یہ کمپنی ہائیڈروجن فیول سیلز سے چلنے والی گاڑی کو بھی تیار کرنا چاہتی ہے، جو 400 میل تک سفر کرسکے گی۔
ایپل کے مفت سیٹیلائٹ فیچرز کن ممالک میں دستیاب ہیں؟
اکتوبر 13, 2025نیٹ فلکس کی طرف سےٹی وی ویڈیو گیمز کھیلنے کی سہولت متعارف
اکتوبر 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عمران خان سےپاورآف اٹارنی کامعاملہ،علیمہ خان کاعدالت سےرجوع
جولائی 25, 2025 -
علی امین گنڈاپورکی گمشدگی:پی ٹی آئی نےاہم بیان جاری کردیا
ستمبر 10, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔