پنجاب حکومت کاصوبےمیں قدیم فوجداری قوانین تبدیل کرنےکافیصلہ

0
19

پنجاب حکومت نےصوبےمیں قدیم فوجداری قوانین تبدیل کرنےکافیصلہ کرلیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے’’قانونی اصلاحات کمیٹی‘‘تشکیل دےدی،کمیٹی قدیم فوجداری قوانین کی جدید اورمؤثربنانےکیلئےسفارشات پیش کرےگی،جرائم کی روک تھام ،قانون کےمؤثرنفاذسےمتعلق قانونی اصلاحات لائی جائیں گی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہےکہ امن عامہ کی بحالی کےحوالےسےقانونی اصلاحات لائی جائیں گی،خصوصاً خواتین اوربچوں کےتحفظ کےحوالےسے قوانین میں ترامیم تجویزکی جائیں گی،کمیٹی انسداددہشت گردی اورسائبرکرائم سےمتعلق قوانین میں ترمیم تجویزکرےگی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کامزیدکہناہےکہ سائبرسیکیورٹی اوربین الصوبائی رابطےسےمتعلق قوانین میں ترامیم تجویزکی جائینگی،کمیٹی ضابطہ فوجداری 1898اورتعزیرات پاکستان1860کاجائزہ لےگی،کمیٹی قانون شہادت آرڈر1984میں ترامیم کامسودہ تیارکرےگی،قانونی اصلاحات کمیٹی’’قومی سلامتی کے قانون‘‘کامسودہ تیارکریگی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہےکہ ڈی آئی جی کامران عادل کمیٹی کےسربراہ ہوں گے،ایڈیشنل سیکرٹری(جوڈیشل)محکمہ داخلہ عمران حسین رانجھاسیکرٹری ہونگے،قانونی اصلاحات کمیٹی3ماہ میں رپورٹ محکمہ داخلہ کوپیش کریگی۔

Leave a reply