یوکرین کی جنگ کبھی نہ ہوتی اگرمیں صدرہوتا،ٹرمپ کی میکرون کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ افسوسناک بات ہےکہ ایساہوا،یوکرین کی جنگ کبھی نہ ہوتی اگرمیں صدرہوتا۔ فرانسیسی صدرایمینوئل میکرون بولےکہ ہمارا مشترکہ مقصدیوکرین میں ٹھوس اوردیرپاامن قائم کرناہے۔
اوول آفس میں ہوئی ملاقات سےقبل ڈونلڈٹرمپ اورمیکرون نے میڈیا سے مشترکہ بات چیت کی۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ روس یوکرین جنگ روکنےپربہت زیادہ پیشرفت ہوئی ہے،ہم روس اوریوکرین جنگ کوختم کرنےکی کوشش کررہےہیں،ہم ہفتوں کےمختصرعرصےمیں ایک طویل سفرطے کرچکے ہیں ،ہم ایک معاہدہ کرنےکےبہت قریب پہنچ رہےہیں۔
ٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ امریکہ نےیوکرین پر350ارب ڈالرخرچ کیے،یہ بہت بڑی رقم ہے،یہ بائیڈن انتظامیہ کی غلطی تھی،یورپیوں نےیوکرین پرتقریباً 100 بلین ڈالرخرچ کیےہیں،یورپ اس بات کویقینی بنائےگاکہ مزیدجنگ نہ ہو، افسوسناک بات ہےکہ ایساہوا،یہ جنگ کبھی نہ ہوتی اگرمیں صدرہوتا۔
امریکی صدرکاکہناتھاکہ انسانی بنیادوں پرہمیں اس انتہائی خونی ،وحشی مسئلےکوحل کرناہے،اس جنگ کونہ روکاگیاتویہ تیسری جنگ عظیم کاباعث بن سکتی ہے،ایک وقت ایساآئےگاجب یہ جنگ صرف ان 2ملکوں تک محدود نہیں ہوگی۔
دوسری طرف فرانسیسی صدرایمینوئل میکرون کامیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارامشترکہ مقصدیوکرین میں ٹھوس اوردیرپاامن قائم کرناہے،ہم ذاتی دوست ہیں اورملکرکام کرتےہیں،یورپ ایک قابل اعتماد پارٹنر بننے کے لئے تیار ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہم یوکرین کےساتھ امن قائم کرناچاہتےہیں،جنگ شروع ہونےکےبعدسےیوکرین میں10لاکھ افرادہلاک اورزخمی ہوچکےہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئینی ترمیم کامعاملہ:قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرنےکافیصلہ
اکتوبر 15, 2024 -
دورہ آسٹریلیا،پاکستانی سکواڈمیں بڑی تبدیلیوں کاامکان
اکتوبر 22, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔