ٹرمپ انتظامیہ کوبڑادھچکا،21سرکاری ٹیک ملازمین نےاجتماعی استعفیٰ دیدیا

0
17

ٹرمپ انتظامیہ کوبڑادھچکا،امریکاکے21سرکاری ٹیک ملازمین نےایلون مسک کی مددکرنےکے بجائے اجتماعی استعفیٰ دےدیا۔
امریکی میڈیاکےمطابق انجینئرز،ڈیٹاسائنسدان،ڈیزائنرزاورپروڈکٹ منیجرزکااستعفیٰ ڈونلڈ ٹرمپ اورایلون مسک کیلئے بڑادھچکاہے۔ٹیک ملازمین نےاپنی تکنیکی مہارت کوعوامی خدمات کوختم کرنے کےلئے استعمال کرنےسےانکارکردیا۔
ٹیک ملازمین کاکہناہےکہ ملازمین کی برطرفیوں کےلئےایلون مسک کےمحکمہ حکومتی کارکردگی میں کام نہیں کرسکتے،محکمہ حکومتی کارکردگی میں سیاسی نظریات کےحامل لوگوں کےپاس کام کاکوئی تجربہ نہیں ہے۔

Leave a reply