
قومی ٹیم کےہیڈکوچ عاقب جاویدنےکہاہےکہ کوئی بہانہ نہیں کروں گا،کھلاڑیوں نےبہترپرفارم نہیں کیا،ہم بھارت کیخلاف تجربہ کارپلیئرزکی کمی کی وجہ سےہارے۔
راولپنڈی میں نیوزکانفرنس کرتےہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ عاقب جاویدکاکہناتھاکہ صائم ایوب اورفخرزمان نہیں ہوتےتوجوآپشن ہوں ان کےساتھ جاتےہیں،صائم ایوب اورفخرزمان مثبت اثرڈالتےہیں،صائم ایوب کی انجری کی وجہ سےخوشدل شاہ کولاناپڑا،خوشدل شاہ نےڈیڑھ سال میں بہترین پرفارمنس دی ،اسکلزکوبہترکرنےکی ضرورت ہے،تمام شعبوں میں بہتری سےہی میچ جیتا جاسکتاہے،کچھ پلیئرمیچ کےلئےبہت ضروری ہوتےہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ یہ وہی ٹیم ہےجوآسٹریلیااورجنوبی افریقہ میں بھی کھیلی،ون ڈےکرکٹ میں5بالرزکےساتھ نہیں جاسکتے،ون ڈےکرکٹ کیلئے7 بیٹر اور4بالرزکاکمبی نیشن بناناہوتاتھا،بھارت کی ٹیم زیادہ تجربہ کارتھی،پاک بھارت میچ کرکٹ سےبڑھ کرہوتاہے۔
ہیڈکوچ عاقب جاویدکاکہناتھاکہ سارےشورمچارہےہیں کہ سفیان ہوتاپاکستان میچ جیت جاتا،ہم کہہ رہےہیں کہ سفیان نےصرف ایک میچ کھیلاہے،ہمارےپاس یہی بہترین ٹیم تھی،بھارت کی ٹیم زیادہ تجربہ کارتھی،اس ٹیم میں کوئی پلیئرایسانہیں جس نےپرفارمنس نہ دی ہو،ہم بھارت کیخلاف تجربہ کارپلیئرزکی کمی کی وجہ سےہارے،کوئی بہانہ نہیں کروں گا،کھلاڑیوں نےبہترپرفارم نہیں کیا۔
عاقب جاوید کامزیدکہناتھاکہ بطورسلیکٹربہترین پرفارمنس دکھانے والے کو لانا ہوتا ہے،سعودشکیل کولانااچھاآپشن تھا،بھارت کےخلاف280سے 300رنز کا ہدف دیاجاتاتومیچ اچھاہوتا،شاہین،نسیم اورحارث بہترین بالرزہیں،بالنگ کرانےوالےکوہی رن پڑتےہیں،میں ڈانٹنےوالاکوچ نہیں، پلیئرزکےساتھ میر ارویہ اچھاہے،بابراعظم کےعلاوہ کونساآپشن ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔