شائقین کرکٹ کیلئےبڑی خبر:پی ایس ایل 10کاشیڈول جاری

0
17

شائقین کرکٹ کیلئےبڑی خبر،پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10کاشیڈول جاری کردیاگیا۔
شیڈول کےمطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم  دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا۔
لاہورکا قذافی سٹیڈیم 18 مئی کو فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ کراچی اور ملتان پانچ پانچ میچوں کی میزبانی کریں گے۔ پشاور 8 اپریل کو نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا۔
پی ایس ایل10کےمیچز4وینیوزپرکھیلےجائیں گے،پی ایس ایل10 کافائنل 18مئی کولاہور میں ہوگا۔کراچی کنگزاپناپہلامیچ12اپریل کوملتان سلطانزسے کراچی میں کھیلےگی۔
سی ای اوایچ بی ایل سلمان نصیر کاکہناتھاکہ ایک دہائی کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل عالمی سطح پر تسلیم شدہ ٹورنامنٹ بن گیا ہے ۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پشاور میں نمائشی میچ کی میزبانی پر خوشی ہے۔

Leave a reply