
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی کےفائنل میچ کےلئے دبئی پولیس نےقوانین کی خلاف ورزی پروارننگ جاری کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کامیلہ اپنےاختتام کی جانب گامزن ہےمیگاایونٹ کاصرف فائنل میچ باقی رہ گیاجوکہ اتوارکوبھارت اورنیوزی لینڈکےدرمیان دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔
دبئی پولیس نےشائقین کرکٹ کےلئےقوانین کی خلاف ورزی پروارننگ جاری کردی جس کےتحت سزااورجرمانہ دونوں ہونگے،یہ وارننگ حالیہ واقعات کے تناظر میں جاری کی ، دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل میچ میں فتح کے بعد کرکٹ مداح میدان میں داخل ہوگیا تھا۔
اس کے علاوہ دبئی پولیس نے مختلف فٹبال میچز کے دوران غیر قانونی مواد (میرین ڈسٹریس سگنلز) استعمال کرنے والے شائقین کو گرفتار کیا ہے جو ان کھیلوں کے دوران موجود ہر فرد کے لیے سنگین خطرہ تھے۔
دبئی پولیس نے مداحوں کو متنبہ کیا ہے کہ سٹیڈیمز میں خطرناک مواد اور آتش بازی کے استعمال پر جرمانے اور قید کی سزا ہوسکتی ہے، میچز کے دوران سٹیڈیم میں زبردستی داخل ہونے پر بھی سخت سزا دی جائے گی۔
دبئی پولیس نے واضح کردیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر ایک سے 3 ماہ قید کی سزا ہوگی یا پھر 5 ہزار سے 30 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا جو پاکستانی روپوں میں 3 لاکھ 80 ہزار روپے سے لے کر 22 لاکھ 85 ہزار روپے بنتے ہیں۔
دبئی پولیس نے شائقین کو خبردار کیا ہے کہ سٹیڈیم میں تشدد، نسل پرستی یا سیاسی سرگرمیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی اس لیے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے باز رہا جائے۔
کسی دوسرے شائق یا پھر کھلاڑی پر کوئی مواد یا مائع پھینکنے پر 10 ہزار سے 30 ہزار درہم (لگ بھگ سات لاکھ سے 22 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
دبئی پولیس نے مداحوں کو سپورٹس ایونٹس کی سکیورٹی سے متعلق 2014 میں جاری ہونے والے اماراتی قانون نمبر 8 کے تحت وارننگ جاری کی ہیں جس کا مقصد کھلاڑیوں اور مداحوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کو اختتام پذیرہونگی۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،پاکستان چیمپئنزٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
انجکشن ری ایکشن:وزیراعلیٰ مریم نوازکانوٹس
مارچ 10, 2025 -
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان، کپتان تبدیل
نومبر 18, 2024 -
توشہ خانہ ٹوکیس میں اہم پیشرفت
نومبر 6, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔