شہر قائدکراچی میں گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت کتنا رہے گا؟

0
10

شہر قائدکراچی میں گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت کتنا رہے گا؟محکمہ موسمیات کے مطابق روشنیوں اور ساحلوں کےشہر کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع صاف رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں ریگستانی گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 20.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہر بھر میں صبح کے وقت حد ِ نگاہ گر کر 2.5 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ روز کراچی کے باسی گرمی کی لہر کے باعث بازاروں میں خریداری کرنے کے دوران پریشان حال نظر آئے، تاہم ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کے داخلے کے بعد شہرقائد میں جاری گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔

Leave a reply