ٹرمپ سےنیٹوکےسیکرٹری جنرل کی ملاقات،دونوں کاروس،یوکرین جنگ بندی کاعزم

0
4

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سےنیٹوکےسیکرٹری جنرل مارک روٹےنےوائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پردونوں رہنماؤں نےروس اوریوکرین کی جنگ بندی کاعزم کیا۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ میں پوٹن سےملنایااس سےبات کرنا پسند کروں گا،ہمیں یوکرین جنگ کوتیزی سےختم کرناہوگا،آپ جانتےہیں ہرروزلوگ مارےجارہےہیں،روس جنگ بندی پرراضی نہیں ہوتاتودنیاکیلئےانتہائی مایوس کن ہوگا۔
ڈونلڈٹرمپ نے نیٹواتحادکوآگےبڑھانےکےلئےمارک روٹےکی تعریف کی۔
امریکی صدرکامزیدکہناتھاکہ امیدہےگرین لینڈکاامریکاکےساتھ الحاق ہوجائے گا،نیٹوسربراہ امریکاکےگرین لینڈکےساتھ الحاق کےلئےاہم ہوسکتےہیں، امریکانیٹوپربہت زیادہ خرچ کررہاہے،حالانکہ ہم سمندر کےدوسری طرف ہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ یوکرین کےساتھ معدنیات کےمعاہدےسےہمیں بہت سی رقم واپس مل جائےگی،یورپیوں کی طرف سےہمارےساتھ بہت غیرمنصفانہ سلوک کیاگیا،نیٹواتحادیوں پرروس کےحملوں کےخدشات درست نہیں۔

Leave a reply