
ہوائی جہاز کی ایجادکے بعد سب سے اہم اختراع،جاپانی جینیئس نے مصنوعی ذہانت والی فوری مترجم ڈیوائس تیار کر لی۔
بلاشبہ دنیا بھر کی سیر و سیاحت اکثر سیاحوں کیلئے ناقابل ِیقین ایڈونچر ہوتا ہے، تاہم اکثر ممالک میں زبان اور ثقافت کے الگ ہونے کی وجہ سے سیاحوں اور مسافروں کو ابلاغ میں کافی دشواری ہوتی ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلئے جاپانی جینیئس نے اے آئی پروگرامر پر مبنی ایک نئی قسم کے زبان کا ماڈل تیار کر لیا ہے، جو اپنی نوعیت کا پہلا آلہ ہے۔
جاپانی سافٹ ویئر انجینئر جینیئس ٹام جانسن نے مصنوعی ذہانت اے آئی کی مدد سے ایک نئی اختراع کی ہے، جو یقیناً ٹریول اینڈ ٹورازم انڈسٹری کیلئے انقلابی ایجاد ثابت ہو گی۔
ٹام جانسن نےدنیا کی کئی بڑی ٹیک کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد برسوں کے تجربے کے ساتھ اس اے آئی ڈیوائس کو تیار کیا ہے، جو دنیا بھر کی زبانوں کے جدید ماڈلز پر مبنی ہے،یہ ڈیوائس آواز کی شناخت اور آرٹی فیشل انٹیلی جینس ٹیکنالوجی کی مدد سےدنیا کی نوے فیصد زبانوں کا درست ترجمہ کر سکتی ہے۔اس کیلئے بس ڈیوائس کے بٹن کو دبائیں،اس میں بولیں اور ایک لمحے بعد ڈیوائس مطلوبہ زبان میں صوتی ترجمہ کر دے گی۔
یہی وجہ ہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس ناصرف اے آئی لینگوئج کا جدید ماڈل ہے، بلکہ وزن میں ہلکا پھلکا ہونے کے باعث صارفین کیلئے ساتھ رکھنے اور دنیا کی بیشتر زبانوں کو سمجھنے کیلئے انتہائی معاون ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔