امریکی عدالت ان ایکشن:ایلون مسک کویوایس ایڈکوختم کرنےسےروک دیا

امریکی عدالت ان ایکشن،صدرڈونلڈٹرمپ کےمشیرایلون مسک کویوایس ایڈکوختم کرنےسےروک دیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق جج نےکہاہےکہ ایوان نمائندگان کےمنتخب ارکان ہی اس طرح کےاختیارات استعمال کرنےکےمجازہیں،ادارےکوختم کرنے کے لئے صدارتی منظوری اورسینیٹ کی توثیق لازمی ہے،یوایس ایڈکوختم کرنےسےممکنہ طورپرآئین کی خلاف ورزی ہوئی۔
عدالت نے حتمی حکمنامہ مدعی کےحق میں جاری ہونے کی صورت میں ٹرمپ انتظامیہ کو یوایس ایڈ کو واشنگٹن میں رونالڈ ریگن عمارت میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر کوپھر سے استعمال کرنے کی اجازت دینے کےلیےاقدامات کا بھی حکم دے دیا۔
مقدمہ یوایس ایڈ کے 2 درجن سے زائد ملازمین کی جانب سے اسٹیٹ ڈیموکریسی ڈیفنڈرز گروپ نے دائرکیا تھا۔
مقدمے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایلون مسک نے وفاقی ایجنسییوں پر بہت زیادہ اتھارٹی حاصل کرلی ہے جوکہ امریکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا اور آئین کے تحت یہ اتھارٹی صرف وہی شخص استعمال کر سکتا ہےجسے صدرنے نامزد کیا ہو اور سینیٹ نے اسکی بطور افسر توثیق کی ہو۔
یوایس ایڈکےملازمین کی درخواست پرامریکی عدالت نےفیصلہ سنایا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔