
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم سنگ میل عبور ، چین اورپاکستان کے درمیان پہلی بار کارگو پروازوں کا آغاز ہو گیا۔ارومچی سے ایس ایف کی پہلی کارگو پرواز 25 ٹن سے زائد سامان لیکر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔ چائنہ کی جانب سے پہلی بار اسلام آباد کیلئے کارگو پروازوں کا آغاز کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ارومچی سے ایس ایف کی پہلی کارگو پرواز 25 ٹن سے زائد سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی، چیف آپریٹنگ آفیسر اور ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے چائنیز وفد کا خیرمقدم کیا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر اسلام آباد ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار 2 کارگو پروازیں آپریٹ ہوں گی، جس میں مزید اضافہ بھی ہوگاپاکستان اور چین کے درمیان کارگو پروازوں کا آغاز فضائی شعبے میں اہم پیشرفت ہے۔
پاکستان اور چائنہ کے دیرینہ تعلقات ہیں، کارگو سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا، کارگو پروازوں کے آغاز سے کارگو تھروپٹ چارجز میں اضافے کے ساتھ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ،فی تولہ کتنےکاہوگیا!جانیے
اپریل 16, 2026سونےکی قیمت میں پھراضافہ ،فی تولہ کتنےکاہوگیا؟جانیے
اپریل 15, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس:ملزمہ کا4روزہ جسمانی ریمانڈمنظور
جولائی 27, 2024 -
سونےکی قیمت میں معمولی کمی
دسمبر 30, 2024 -
صارفین کیلئےخوشخبری:نئےگیس کنکشن دینےکامنصوبہ تیار
جون 13, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














